بھٹکل 08 ؍ دسمبر (ایس او نیوز) بھٹکل سے کنداپور کی طرف تیز رفتاری کے ساتھ جانے والی ایک موٹر بائک بے قابوہوکر بیلکے کے قریب نیشنل ہائی وے پر ایک بزرگ خاتون سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت بائک سوار بھی شدید زخمی ہوگیا، جنہیں قریبی اسپتال لے جایا گیا۔
زخمی ہونے والی راہ چلتی خاتون کی شناخت بیلکے کی رہنے والی گوری نارائن نائک (85) جبکہ بائک سوار کی شناخت ہوناور کے ایشور نائک کی حیثیت سےکی گئی ہے۔ بائک کی ٹکر لگنے سے خاتون کے سر اور سیدھے پیر میں سخت چوٹ آئی ہے۔ جبکہ موٹر بائک سوار کو بھی دائیں ہاتھ اور کمر پر چوٹ لگی ہے۔
بھٹکل دیہی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔